ترکی میں 11اراکین پارلیمنٹ کوحراست میں لئے جانے کے چند گھنٹے بعد
دیارباقر شہر میں آج ایک زبردست دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور
30زخمی ہوگئے۔ این ٹی وی نے یہ
اطلاع دی۔ دیارباقر میں کرد کی حمایت والی پیپلس ڈیموکریٹک پارٹی(ایچ ڈی پی)کے 11رکن
پارلیمنٹ کو کرد دہشت گردپی کے کے کے ساتھ رابطہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے
حراست میں لیا گیا تھا۔